اسلام آباد : سری لنکا کے نو منتخب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 13:30

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : سری لنکا کے نو منتخب صدر تین روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر میتھری پالا سری تین روزہ دورے پر 5 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے. صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے سری لنکن صدر کو پاکستانی دورے کی دعوت دی تھی ، یاد رہے کہ منتخب ہونے کے بعد سری لنکن صدر کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہو گا.