حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘مولانا سید ہدایت اللہ شاہ

جمعہ 3 اپریل 2015 12:41

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)حرمین شریفین کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ حرمین شریفین کی حفاظت امت مسلمہ کے ایما ن کا حصہ ہے ۔ اور اس کی حفاظت کیلئے تن من دھن کی بازی لگائیں گے ۔ مقدس مقامات مسلمانوں کے شعار ہیں ۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر شعائر کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ امیر و سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی امت مسلمہ آنکھ نکال دے گی سعودی عرب سے ہمارا رشتہ مذہبی ہے سعودی عرب کا بھرپور دفاع کرینگے انھوں نے کہاکہ جب سے ایران کا انقلاب آیا ہے اس نے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی ہے ایران کی خواہش ہے دوبارہ محاسبوں کا دور دوبارہ لوٹ آئے لیکن مسلمان اس دور کو قبول نہیں کرینگے انھوں نے کہاکہ حرمین شرفین پر جارحیت کی گئی تو امت مسلمہ بھرپور مقابلہ کریگی سعودی حکومت اور سعودی عوام نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی ہے اور اس کی مثال پوری دنیا میں پیش نہیں کی جا سکتی انھوں نے کہاکہ حرمین شرفین کی حفاظت کیلئے سب کچھ لٹا دینگے ، انھوں نے کہاکہ حرمین شرفین کی حفاظت خود اللہ تعالی کرینگے اس سے قبل بھی جنھوں نے حرمین شرفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اللہ تعالی نے ابابیلوں کے زریعے نیست و نابود کر دیا تھا پوری امت مسلمہ حرمین شرفین کی حفاظت کیلئے ابابیلوں کی طرح تیار بیٹھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کو تمام تر اختلافات کو ختم کر کے ایک ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے اس مسئلے پر مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کی تکمیل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جذبات سے فیصلے نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلے کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کے خلاف مصروف عمل ہیں ۔