پشاور: ایڈشنل ہوم سیکرٹری ارشد خان کی احتساب عدالت میں پیشی، 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب بیورو کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 12:41

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء): پشاور میں ایڈشنل ہوم سیکرٹری ارشد خان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سماعت کے بعد عدالت نے ارشد خان کو 10 روزہ جمسانی ریمانڈ پر احتساب بیورو کے حوالے کر دیا. یاد رہے کہ ارشد خان کو آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے دی جانے والی 6 کروڑ روپے کی سرکاری رقم میں خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.