ملک کی ترقی ، خود مختاری اور آزادی کی بقا پائیدار تعلیمی ترقی سے ہی ممکن ہو سکتی ہے‘چوہدری اشفاق احمد

جمعہ 3 اپریل 2015 12:19

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)ملک کی ترقی ، خود مختاری اور آزادی کی بقا پائیدار تعلیمی ترقی سے ہی ممکن ہو سکتی ہے ،بچوں کی اخلاقی ،ذہنی اور تعلیمی تربیت کیساتھ ذمہ دار رویہ اختیار کرنے کی تربیت بھی دی جائے تو یہی بچے مستقبل میں معاشرہ کے مفید شہری بن سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنماؤں چودھری اشفاق احمد سرویا،چودھری فلک شیر ورک،محمد اسلام مغل،میاں افتخار احمد،شیخ محمد طارق اور حاجی شیخ محمد سعید نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام کی انتھک محنتوں کی بدولت ملک میں تعلیم عام ہورہی ہے ہم فروغ تعلیم کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔