قوم وملت اور دکھی انسانیت کی خدمت تنظیم مغلیہ کا نصب العین ہے‘باؤ محمد منیر مغل

جمعہ 3 اپریل 2015 12:19

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)قوم وملت اور دکھی انسانیت کی خدمت تنظیم مغلیہ کا نصب العین ہے اور یہ فریضہ ہم عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم مغلیہ کامونکے باؤ محمد منیر مغل نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ خدمت میں ہی عظمت ہے ہم آپس میں یکجہتی اور بھائی چارے کی فضا کا فروغ دیں بلاامتیاز اور تفریق ہر ضرورت مند کی مدد اور رہنمائی کو اپنا شعار بنائیں،انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت پر اسلامی تعلیمات میں بڑا زور دیا گیا ہے لہذا تمام عہدیداران و اراکین تنظیم مغلیہ کو چاہئے کہ وہ خلوص نیت سے انسانیت کی خدمت کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔