ختم نبوت کا تحفظ کرنے سے شفاعت محمدی واجب ہو جائے گی ‘قاری مشتاق احمد رحیمی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:18

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع قصور کے امیر قاری مشتاق احمد رحیمی نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے سے شفاعت محمدی واجب ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں4اپریل کو منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کے سلسلہ میں منعقدہ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کانفرنس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیتے ہوئے کارکنوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا مرکزی مبلغین مولانا عزیز الرحمٰن ثانی ،مولانا عمر حیات،مولانا عبدالرزاق مجاہد اور دیگر ضلع قصور سمیت مختلف اضلاع میں تربیتی پروگرا م کرنے کے بعد قصور پہنچ گئے ۔جہاں انہوں نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا ۔ جبکہ امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کی آمد کے اعلان کے بعد کارکنوں میں نیا جوش و خروش پیدا ہو گیا ہے ۔ ضلع بھر میں فیکس اور بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔جبکہ قصور میں بڑے بڑے ہورڈنگ بورڈ آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔