غازی عبدالرشید قتل کیس ، پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے وارنٹ گرفتاری پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے لہٰذا ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے جاری ان کے وارنٹ گرفتاری واپس لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :