وزیراعظم پاکستان ایک روزہ سرکاری دورے پرترکی روانہ ، ہم منصب ،صدر ودیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے

جمعہ 3 اپریل 2015 12:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے جہاں وہ ترک ہم منصب احمد دوغلو اور صدرر جب طیب اردگان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ترکی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے اور یمن کے مسئلے کے پرامن حل کا خواہاں ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور مثالی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

دورے کے دوران وزیراعظم اپنے ہم منصب سمیت صدر ودیگر حکام سے ملاقاتی کرینگے جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، مشرقی وسطی بالخصوص یمن کی کشیدہ صورتحال ودیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :