کوئٹہ : سنجاوی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 12:13

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : کوئٹہ کے علاقہ سنجاوی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کے خلاف آپریشن کیا. جس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا.

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کےخلاف جاری آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جا رہی ہے.