ہری پور : رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز کے گھر پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی اسلحہ بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 11:40

ہری پور : رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز کے گھر پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی ..

ہری پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : کھلاں بٹ ٹاؤن شپ میں رکن صوبائی اسمبلی گوہر نواز خان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا.

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران گوہر نواز کے گھر سے غیر قانونی اسلحہ بر آمد ہوا ، پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گوہر نواز کے دو بھتیجوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گوہر نواز کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے دوسری جانب گوہر نواز کا کہنا ہے کہ پولیس میرے گھر ضرور آئی تھی لیکن کسی قسم کا غیر قانونی اسلحہ بر آمد نہیں ہوا.