بونیر، املوک درہ میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق‘ دو زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 11:19

بونیر (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔03 اپریل 2015) چملا کے علاقے املوک درہ میں گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے تین افراد جاں بحق‘ دو زخمی ہوگئے‘ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق چملا کے علاقے املوک درہ میں ایک گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بچے شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :