ڈیرہ غازی خان، سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم اصغر کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے،7اپریل کو پھانسی دی جائیگی

جمعہ 3 اپریل 2015 11:19

ڈیرہ غازی خان (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔03 اپریل 2015) ڈیرہ غازی خان کے سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم اصغر کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے‘ قبل ازیں پھانسی سے ایک دن قبل صلح نامہ پیش کرنے پر پھانسی روک دی گئی تھی ‘ اصغر علی کو 7اپریل کو پھانسی دی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈیرہ غازی خان کی سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم اصغر کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ اصغر علی کو 17مارچ کو پھانسی دی جانی تھی تاہم صلح نامہ پیش کرنے پر پھانسی روک دی گئی۔ سیشن کورٹ نے مقتول کے ورثاء سے صلح نہ ہونے پر دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے۔ اصغر علی کو سات اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔ مجرم نے 2000ء میں گھریلو جھگڑے پر بھتیجے کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :