ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری تنازع سے متعلق مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 23:16

ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری تنازع سے متعلق مذاکرات کامیاب ..
جنیوا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ایران اور عالمی جوہری طاقتوں کے مابین جوہری تنازع پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہمذاکرات کے کامیاب ہونے کے بعد ممکنہ معاہدے کا فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ایران اور عالمی جوہری طاقتوں کے مابین طے پانے والے سمجھوتے کی دستاویزات 30 جون تک تیار کرلی جائیں گی۔ معاہدے کے مطابق ایران اپنے سینٹری فیوجز کی تعداد کو 19 ہزار سے کم کر کے 6 ہزار کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے۔ حتمی معاہدہ ہوجانے کے بعد امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر لگائی گئی معاشی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :