میونسپل کے ملازمین کو 5 ماہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو کے راوٴنڈ کے پیسے نہ ملنے کے خلاف جناع باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 2 اپریل 2015 23:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) لاڑکانہ میں آل پاکستان کلارکس ایسوسی ایشن کی جانب سے لاڑکانہ ڈولپمینٹ اتھارٹی کے ملازمینس کو گذشتہ 14 ماہ، میونسپل کے ملازمین کو 5 ماہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو کے راوٴنڈ کے پیسے نہ ملنے کے خلاف مشترکہ طور پر صابر سومرو، رفیق جتوئی، عبدالحفیظ چانڈیو، راحب عباسی اور یاسمین پنھور کی قیادت میں جناع باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائر نذرآتش کیکے روڈ بلاک کردیا گیا، اس موقعہ پر رہنماوٴں نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دے کر ان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے لیکن سندھ حکومت سستی روی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر سعید احمد مگینجو کو چارج دینے کے باوجود بھی ملازمین کے بلوں پر صحیح نہیں کررہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر تنخواہیں جاری نہیں کیے گئے تو 4 اپریل پر گڑھی خدابخش بھٹو جانے والے راستوں کو بند کرکے دہرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :