تا جر برا دری پاکستان اور امر یکہ کے در میا ن دو طر فہ تعلقا ت کو مستحکم کر نے میں کلید ی کردار ادا کر سکتی ہے ،صدر ایف پی سی سی آئی

اقتصادی طو ر پر غیر یقینی صورتحال ،امن وامان کی بہتر صورتحال اور دوسر ے مسائل کے باوجو د پاکستان اور امریکی تعلقات قائم ودائم ہیں

جمعرات 2 اپریل 2015 23:15

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستا ن اور امریکہ کے در میان لمبی حکمت عملی کی پا رٹنر شپ ہے اور دونو ں ملکو ں میں دو ستا نہ سفا رتی ، اقتصادی اور تجا رتی تعلقا ت ہیں ۔ یہ با ت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر میاں محمد ادریس نے امریکی قو نصل جنر ل بر یان بیتھ کے ساتھ ایک میٹنگ میں بتا ئی جنھو ں نے فیڈریشن ہا ؤس کا دور ہ کیا ۔

میٹنگ میں فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عبدلراحیم جانو ، نائب صدور وسیم وہر ا، اکرام راجپوت ، شا ہنواز اشتیاق کے علاوہ زبیر طفیل ،گلزار فیروز،اشتیاق بیگ اور بڑ ی تعدا د میں بز نس کمیونٹی کی اہم شخصیا ت نے شر کت کی ۔ میاں ادریس نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملک کا سب سے پرا نا خو دمختیا ر اور غیرمنافع بخش ادار ہ ہے جو سال 1950میں قائم کیا گیا تھا تاکہ تجا رتی سر گر میوں کو فر وغ دیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اس کا نیٹ ور ک وسیع ہے جو ملک کے چا روں صوبو ں اور سمند ر پا ر چین میں ہے ۔ اس کے علاوہ 60چیمبرز ہیں جن میں چھوٹے 8چیمبرز اور 110رجسٹر ڈ تجا رتی ایسو سی ایشن کے ادارے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی درآمد اور ملک کی سر گر میا ں جو پر ائیوٹ سیکٹر پر بھی مشتمل ہیں ۔ ان سب کے فروغ کے لیے اہم کردار اد ا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی طو ر پر غیر یقینی صورتحال ،امن وامان کی بہتر صورتحال اور دوسر ے مسائل کے باوجو د پاکستان اور امریکی تعلقات قائم ودائم ہیں اور دوسرے ممالک کے نسبت بہتر تر قی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیو نکہ امریکہ پا کستان کا کلید ی اقتصادی پا رٹنر ہے وہ پاکستان کو توانائی بحرا ن کو حل کر نے میں مدد دے سکتا ہے اور تعلیم ، ٹیکسٹائل ، سائنس اور ٹیکنا لو جی سیکٹر میں بھی بہتر مواقع استعمال کر سکتا ہے ۔ میاں ادریس نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی سارے پاکستا ن میں ممبرا ن کو سہو لیا ت فر اہم کر نے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اسی پلیٹ فار م کے ذریعے دو نو ں ملکوں میں تجا رتی اور معاشی سر گر میاں بڑ ھا رہی ہے جو وفود بھیج کر اور B2B میٹنگ میں شر کت کے ذریعے کی جا رہی ہیں ۔

اس موقع پر نا ئب صدر وسیم وہرا نے تجو یز دی کہ امریکی سر مایہ کا ر پاکستان کے آٹو مو بائیل ، آئی ٹی ، کو ل ما ئیننگ ، ٹیکسٹائل ، تعلیم اور توانائی میں سر مایہ کا ری کر سکتے ہیں ۔ فیڈریشن کے مختلف عہداران کی جا نب سے کیئے گئے سوالات کے جو ابات دیتے ہو ئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے محدود دستیا ب ما رکیٹ کا مسئلہ حل کر نے کے لیے اپنی کو ششیں تیز کر ے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے قدامات کئے جا ئیں گے جن سے عورتو ں کو زائد اختیا رات مل سکیں ۔ برآمد اور س ر مایہ کا ری میں اضا فہ ہو گا اور دو نو ں ملکوں کے در میان تجا رتی وفو د کا تبادلہ ہو گا تا کہ لو گو ں کی سطح پر تعلقا ت قائم ہو سکیں جو دو طر فہ ، اقتصادی اور تجا رتی تعلقات میں کلیدی کردار ادا کر ے گا ۔ آخر میں سنیئر نا ئب صدر عبدالر حیم جا نو نے امریکی قو نصل جنرل کا دور ہ کر نے پر شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :