تحریری مقابلوں کے ذریعہ طالب علموں کا قلم سے رشتہ مضبوط ہوتا ہے، پروفیسر اختر بلوچ
ہم نصابی سرگرمیاں طالب علموں کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں‘ تحریری مقابلہ کی تقریب سے خطاب
جمعرات 2 اپریل 2015 22:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ نے کہا ہے کہ لیاری یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی دوسری یونیورسٹی کے طالب علموں سے کم نہیں اور انہیں جب جب موقع ملا ہے انہوں نے یہ بات ثابت کرکے دکھائی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام تخلیقی تحریر (Creative Writing) کے مقابلہ کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طالب علموں کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں ان سے نہ صرف انہیں اپنی تعلیم میں مدد ملتی ہے بلکہ وہ ان کے ذریعہ معاشرے کے کارآمد شہری بھی بنتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ لیاری یونیورسٹی کے طالب علم تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی نمایاں طریقہ سے حصہ لیتے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریری سرگرمیوں کے ذریعہ طالب علموں کا قلم سے رشتہ اور مضبوط ہوتا ہے اور وہ اس کی اہمیت سے اور زیادہ واقف ہوتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ طالب علم اسی طرح اپنی صلاحیتوں کا مستقبل میں بھی اظہار کرتے رہیں گے ۔ تحریری مقابلہ میں حرا نے پہلی ‘ عمیر نے دوسری اور ارسہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.