اوستہ محمد میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، متعدد افرد زخمی ہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2015 22:50

اوستہ محمد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) اوستہ محمد میں جمعرات کو شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی متعدہ افرد زخمی ہوگئے تفصیلا ت کے مطابق ضلع نصیر آباد میں شدید طوفانی بارش سے بڑے پیمانے پرزمینداروں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اوستہ محمد میں رائس مل کی چھت گرنے متعددہ مزدور زخمی ہوگئے جبکہ شدید طوفانی بارش سے نصیر آباد ، تمبو ،صحبت پور ، جھل مگسی او ر دیگر علاقوں میں بارش سے زمینداروں کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جمعرات کو کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں جو بارشوں کا سلسلہ شروع ہو اتھا وہ رات گئے تک جاری رہا ۔