وزیراعظم محمد نواز شریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے (آج) ترکی کا دورہ کرینگے

نواز شریف ترک صدر طیب اردوان سے یمن کے مسئلے کے حل کیلئے دونوں ممالک کے ممکنہ کردار پر تبادلہ خیال کرینگے

جمعرات 2 اپریل 2015 22:46

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے (آج) جمعہ کو ترکی کا دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان 31 مئی کو ہونیوالی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف تین اپریل کو ترکی کا دورہ کرینگے ۔ بیان کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان مجموعی شاندار تعلقات اور دونوں ممالک کی قیادت کے قریبی دوستانہ تعلقات کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان اور ترکی کے صدر یمن کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کرینگے اور اس بات پر غور کرینگے کہ یمن کے مسئلے کے حل کیلئے دونوں ممالک کس طریقے سے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔