پاکستان فشر فوک فورم کراچی کی طرف سے گذشتہ روز شہید طاہرہ علی شاہ کی یاد میں سچل ہال ابراہیم حیدری میں تعزیتی ریفرنس طلب کیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان فشر فوک فورم کراچی کی طرف سے گذشتہ روز شہید طاہرہ علی شاہ کی یاد میں سچل ہال ابراہیم حیدری میں تعزیتی ریفرنس طلب کیا گیا، جس میں پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں کے علاوہ ماہی گیر عورتوں اور مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماؤں مرکزی جنرل سیکریٹری سعید بلوچ، کراچی ڈویزن کے صدر مجید موٹانی، فاطمہ مجید، ایوب شان، طالب کچھی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہرہ علی ایک بہادر اور جرئت مند رہنما تھی۔

انہوں نے پاکستان فشر فوک فورم میں رہتے ہوئے ہم تمام ساتھیوں کی رہنمائی کی، وہ ماہی گیروں کے حقوق کیلئے جاری جدوجہد کے مراحل میں سب سے آگے رہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تاریخ کا حصہ ہوتے ہیں اور طاہرہ علی شاہ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہوگئی ہے جو تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔ اس موقعی تی طاہرہ علی شاہ کی تصویر کے سامنے پھول اور دیئے رکھ کر ان کی شاندار جدوجہد اور کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :