4اپریل ملک کی تاریخ میں جمہوریت کی فتح اور آمریت کی شکست کا دن ہے‘چیئرمین صوبائی کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین

جمعرات 2 اپریل 2015 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) چئیر مین صوبائی کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین نے جمعرات کواپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ04اپریل ملک کی تاریخ میں جمہوریت کی فطح اور آمریت کی شکست کا دن ہے۔اس دن ایک ڈکٹیٹر نے بیرونی آقاوٴں کے مفاد کی خاطر پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے منتخب وزیر اعظم کو ایک ایسے جرم میں تختہ دار تک پہنچایاکہ جس کی نظریہ پاکستان تو کیا پوری دنیا میں نہیں ملتی۔

وہ عظیم رہنماء قائد عوام فخر پاکستان ذوالفقار علی بھٹو تھے جس نے ہنستے ہوئے موت کو گلے لگالیا اور تاریخ کے سنہرے باب میں امر ہو گیا۔ جیل کی کاٹ کو ٹھری میں اسے سمجھوتے اور معافی نامے کے لیے قائل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگراس مرد آہن نے ہر قسم کی آسائش و آسانیوں کو ٹھکراتے ہوئے تاریخ میں ذندہ جاوید رہنے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

آج نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقومی برادری بھی ان کی خدمات کی متعارف ہے۔

یہ وہ رہنماء تھا جس نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔مسلم امہ میں اتحاد کی سوچ بیدار کی تاکہ عالم اسلام بجائے مغلوب رہنے کے غالب ہوکر اپنے اپنے خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کر سکیں وہ واحد لیڈر تھا جس نے عوام میں ووٹ کی قوت کا احساس و شعور اجاگر کیا کہ عوام کی طاقت ہی دراصل جمہوریت کی اساس ہے۔ عوام ہی وہ قوت ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔

وہ ایک سچا اور نڈر مسلمان تھا۔ اس نے پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی آئین دیا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات،ویژن کے عین مطابق ملک کو ایک اسلام و فلاح ریاست کا آئین دیا۔ گزرے ہوئے سالوں کے شب و روز میں شاید ہی کوئی دن ہو کہ انھیں پاکستان کے عوام یا دنہ کرتے ہوں،بھٹو کی سوچ اور فکر نسل درنسل منتقل ہو رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورے پاکستان کی عوام بھٹو بن جائے گی۔

متعلقہ عنوان :