مریدکے چھٹی کلاس کی طالبہ جھلس کر جاں بحق

جمعرات 2 اپریل 2015 22:25

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)مریدکے چھٹی کلاس کی طالبہ جھلس کر جاں بحق ۔تفصیل کی مطابق مریدکے اقبال پارک کے علاقہ میں چھٹی کلاس کی بارہ سالہ طالبہ گھر کے چولہا میں آگ جلاتے ہو ئے آگ لگنے سے بری طرح جھلس گئی۔

(جاری ہے)

جسے طبی امداد کے لیئے میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دس روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گشتہ روز انتقال کر گئی۔ طالبہ غلام فاطمہ کی میت گھر پہنچی تو کہرام برپا ہو گیا ہونہار طالبہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔