ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی میں لائف ٹائم بیمہ پالیسی میں 13 کروڑ 75 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق چارج شیٹ طلب کر لی

جمعرات 2 اپریل 2015 22:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے راولپنڈی میں لائف ٹائم بیمہ پالیسی میں 13 کروڑ 75 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق چارج شیٹ 5 یوم میں طلب کرلی ہے جبکہ ایک خاتون اور اس کے بیٹے پر مقدمہ کے اندراج کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔گزشتہ روز ڈی جی ایکسائز راولپنڈی پہنچے تو ڈائریکٹر عاشق حسین نے ان کا استقبال کیااور بعد ازاں محکمانہ کارکردگی کے بارے میں انہیں بریفنگ بھی دی گئی،ڈی جی احمد عزیز تارڑ نے ڈیپارٹمنٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا اور کھلی کچہری لگاکرمتعدد سائلین سے ان کے مسائل بھی سنے ،ایک الفت نامی خاتون نے بتایا کہ26 مارچ کو اس کابیٹا شارون گل شراب پرمٹ کی تصدیق کیلئے دفتر آیا تو اس سے رشوت طلب کی گئی انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مجھے بھی فون کرکے دفتر بلواکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعد ازاں م پر تھانہ سول لائن میں دفتری ریکارڈ چوری کرنے کا مقدمہ نمبر 279 درج کراکر گرفتار کرادیا میں پانچ دن تک اڈیالہ جیل میں رہی ہوں اگر ای ٹی او ایکسائزمسعود بشیر وڑائچ اور محرر نعیم خان کیخلاف کاروائی نہ کی گئی اور مجھے انصاف نہ ملا تو لاہور ڈی جی آفس کے باہر یا سپریم کورٹ کے باہر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لکا کر خود کشی کرلوں گی،متحدہ ٹرانسپورٹ کمیٹی کے چیئرمین راجہ ریاض نے شکایت کی کہ RIS.015 کے ایک سو نمبر 3 اشخاص کو الاٹ کیئے گئے ہیں حالانکہ پبلک ٹرانسپورٹ نمبروں کی نیلامی ہی نہیں ہوتی،جہلم کے رہائشی عقیل خان نے بتایا کہ اسے اور اس کے کزن کو گاڑیوں کی بکیں فراہم نہیں کی جارہی،ریکارڈ کیپر علی رضا رشوت مانگتا ہے، ڈی جی ایکسائز احمد عزیز تارڑ نے ڈائریکٹر عاشق حسین کوخاتون اور اس کے بیٹے پر مقدمہ کے اندراج کی تحقیقات کا حکم دیا اور 7 یوم میں رپورٹ لاہور بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیریل نمبروں کی الاٹمنٹ کی بھی تحقیقات ہوگی جبکہ وہ جلد ہی جہلم کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑنے کہا کہ وہ محکمہ جاتی کرپشن کو روکنے کیلئے مختلف اضلاع کے دورے کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب نے کسی انسپکٹر کی ٹرانسفر کیلئے ہمیں تحریری طور پر کوئی ہدایت نہیں کی اگر ہمیں کوئی آرڈر ملا تو عملدرآمد ہوگا، لائف ٹائم بیمہ پالیسی میں 13 کروڑ 75 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی ایکسائز احمد عزیز تارڑ نے ڈائریکٹر عاشق حسین کو پانچ یوم میں 7 اپریل تک چارج شیٹ تیار کرکے لاہور بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا کاروائی ہوگی۔

ای ٹی او موٹر سلیم بٹ سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کسی کو نمبر الاٹ کرنے کے مجاز نہیں ہیں ۔RIS.015 سیریل کی نیلامی کمشنر راولپنڈی کی ٹیم کی نگرانی میں ہوئی ،میرے دور میں نیوء رجسٹریشن میں 3 کروڑ 53 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جو کہ ریکارڈ ہے،ای ٹی او شیخ شاہد کا کہنا تھا کہ وہ رولز قاعدے اور قانون کے پابند ہیں، سرکاری فیس لیئے بغیر کسی ایجنٹ کا مفت میں کام نہیں کراسکتے،ویسے بھی محکمہ نے ایجنٹوں کا دفاتر میں داخلہ ممنوع قرار دے رکھا ہے اگر کسی شہری کی شکایت جائز ہے تو وہ ہر ممکن داد رسی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :