کینٹ بورڈ حکام نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش کرایے کے گھروں میں رہنے والے امیدواروں پر پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی شرط عائدکرنے کے انھیں نئے مسئلے دوچارکردیا

اہل علاقہ کومسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے میدان میں آنے والے امیدواروں نے شرط کوبے بنیاد قراردیدیا

جمعرات 2 اپریل 2015 22:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کینٹ بورڈ حکام نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش کرایے کے گھروں میں رہنے والے امیدواروں پر پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی شرط عائدکرنے کے انھیں نئے مسئلے دوچارکردیا،اہل علاقہ کومسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے میدان میں آنے والے امیدواروں نے اس شرط کوبے بنیاد قراردے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزکینٹ حکام کے پاس جمع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کوحکم دیاگیاکہ وہ اگرانتخابات لڑنے کے خواہشمند ہیں توانھیں پہلے جس مکان میں رہتے ہیں ،اس کی پراپرٹی ٹیکس ،گھروپانی کے بلوں کی ادائیگی کی کاپی ساتھ لے کرآئیں،جس پرامیدواروں کاکہناتھاکہ ہمارے آئی ڈی کارڈ پررجسٹریشن چیک کی جارہی ہے ،کاغذات پرمکان کے مالک کانام بھی درج ہے ،اس کے باوجود ہم کرایے داروں سے پراپرٹی ٹیکس کی کاپی کی ڈیمانڈکرناسراسرناانصافی کے مترادف اقدام ہے ،اس پرقومی اسمبلی کے انتخابات میں امیدواروں سے چارہزار ،صوبائی کے دوجب کہ کینٹ بورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندامیدواروں سے پانچ ہزار روپے فیس طلب کی گئی ،جو غلط اقدام ہے ،اس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :