بشام،موٹر کار کھائی میں گرگئی، ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی

جمعرات 2 اپریل 2015 21:56

بشام( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پورن سے مارتونگ جانیوالی موٹر کار کھائی میں گرگئی، ایک شخص جاں بحق ، بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پورن منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مارتونگ کے محرر فرمان محرر نے بتایا کہ بدھ کے شام 7بجے مارتونگ سے کنکار جانیوالی موٹر کار نمبرPSM-143کنکار کے قریب تیزر فتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری جسے ڈرائیور شاہ حسین چلاررہا تھا ۔

جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق چار فراد زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونیوالوں میں محمد آصف ولد غلام نبی سکنہ بار کہو اسلام آباد ۔زخمیوں میں ڈرائیور شاہ حسین ،7سالہ احمد ، 3سالہ مریم اور زولفقار شامل ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو نکال کر شہید پیر محمد خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :