شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کارابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع نوشرا فیروز کا دورہ
جمعرات 2 اپریل 2015 21:18
سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء )شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع نوشرا فیروز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف شہروں کنڈیارو ،بھریا سٹی،نوشھرو فیروز، اور مورومیں عوامی اجتماعات و عمائدین سے خطاب کیا۔انکے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے س تنظیم سازی مولانا نشان حیدر اور س فلاح و بہبود سید امتیاز شاہ اور ضلعی س جنرل اعجاز ممنائی تھے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ۱۹ اپریل کو ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہوگا۔جس میں تمام مکاتب فکرکے عوام مل کرملک میں امن کے قیام اوردھشت گردی کے خاتمے کا عزم کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کا اتحا و بیداری دھشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت کا یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔
جسے پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں رد کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ۱۹ اپریل کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ اور ہر شہر قصبے میں ریلیاں نکالی جائیں گی ۔مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.