سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ظلم عظیم کیا ہے،علامہ مبشر حسن

جمعرات 2 اپریل 2015 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ککراچی دویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسی اور سعودی عقیدہ و ریال کے باعث نہتے مسلمان مر رہے ہیں، حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے پاکستان میں قیام امن پر توجہ دے۔

وہ جمعرات کو وحدت ہاوس انچولی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل ورکزر اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکرٹری جنرل زین عباس ،عسکر ی رضا،مظاہرہ رضا سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔ علامہ مبشر حسن نے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ظلم عظیم کیا ہے، یہ عمل کسی اسلامی ملک کے شایان شان نہیں، پالیسی امریکہ کی، ریال اور عقیدہ سعودی عرب کے اور پس عوام رہے ہیں، پاکستان میں خودکش حملوں کی ترویج سعودی آئیڈیالوجی نے کی، انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے 10 سال آپ پر احسانات کئے ہیں تو آپ اپنے بچے دیکر ان کا احسان اتاریں نہ کہ بے گناہ لوگوں کے بچے دیکرنہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بحرین میں بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے کیلئے 25 ہزار سابق فوجی پاکستان سے بھیجے گئے، اور اب سعودی جنگ میں کودنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے اپنے ملک میں قیام امن پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :