ٹنڈوالہیار،پی ٹی سی ایل آفس میں توڑ پھوڑ پر مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 2 اپریل 2015 21:10

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) پی ٹی سی ایل آفیس میں توڑ پھوڑ پر مذکورہ شخص کے خلاف ٹنڈوالہیار تھانے پر رپورٹ درج کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موج دریا کے روڈ کے رہائشی نے گذشتہ ایک سال سے ٹیلی فون کنکشن کی شکایت دور نہ ہونے پر صبرکا پیمانہ لبریز ہوگیا ۔اور پی ٹی سی ایل آفیس پہنچ کر ایس ڈی او پی ٹی سی ایل سے تلخ کلامی کرتے ہوئے آفیس کے سامان کو نقصان پہنچایا ۔پی ٹی سی ایل ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کچھ سامان بھی اپنے ہمراہ لے گیا ہے ۔اور مذکورہ واقعے کے خلاف ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر رپورٹ درج کرادی گئی ہے ۔