جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل کے خلاف ا حتجاجی مظاہرہ

جمعرات 2 اپریل 2015 21:05

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) طاہرہ کھوسو کے قتل کے خلاف عورت فاوٴنڈیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، مقتولہ کے ورثہ کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل کے خلاف عورت فاوٴنڈیشن کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس ملکہ خان ، فردوس خواجہ، صائمہ گل میرانی، سعدیہ کھوکھر، قمر بانو، شمع جمالی ، جان اوڈھانو، گل بلیدی، نثار گورشانی، محمد حیات جمالی،عبدالسمیع سومرو کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے شہر میں مارچ کیا اور طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعریبازی کی،مظاہرین نے ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا اس موقع پر مقتول طاہرہ کھوسو کی والدہ اور والد سمیت اہل خانہ نے بھی شرکت کی، اس موقع پر رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہرہ کھوسو کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا مگر پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو بااثر شخصیات کی حمایت حاصل ہے اس لیے پولیس ان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :