جامعہ کراچی: اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونیکشن جنان یونیورسٹی چین کے وفد کا دورہ

جمعرات 2 اپریل 2015 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ترقی کے اس عہد میں میڈیا کی اہمیت مسلم ہے ،ذرائع ابلاغ نے ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کو گلوبل ویلج بنادیا ہے ،سائنسدانوں نے کائنات کے سربستہ رازوں کو مسخر کرنے میں اپنی زندگی وقف کردی ہے اور دنیا کی جامعات اس ضمن میں سرفہرست ہے۔میڈیا معاشرے کا عکاس ہے ،مسائل کی تشخیص اور اس کے حل کے لئے میڈیا مثبت اور خاطر خواہ کرداراداکررہاہے،جو لائق تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹوٹ برائے چینی زبان معین الدین صدیقی کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے وائس چانسلرسیکریٹریٹ میں ملاقات دوران کیا۔اس موقع پر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی اور اسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونیکشن جنان یونیورسٹی (Jinan University )چین کے مابین ایکسچینج پروگرام اور دیگر باہمی امور بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پراسکول آف جرنلزم اینڈ کمیونیکشن جنان یونیورسٹی (Jinan University )چین کے پروفیسریو جی شین(Yu Ji Xin ) بھی موجود تھے۔ ازاں بعد وفد نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہیں شعبہ ابلاغ عامہ کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا ،جس پر وفد نے شعبہ کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پرصدرنشین شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی، اُسامہ شفیق،ڈاکٹر شمس الدین،ڈاکٹر نوید اقبال،اصفر رضوی،ڈاکٹر عبدالجبار،سید محمد عسکری اور عصمت آرابھی موجودتھی۔

متعلقہ عنوان :