سپریم کورٹ نے رینجرز حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت ملتوی کردی

جمعرات 2 اپریل 2015 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے رینجرز حملہ کیس میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلوں کی سماعت ملتوی کردی سپریم کورٹ میں عطاالرحمان اور شہزاد باجوہ کی جانب سے ان کو دی جانے والے سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی کردی شہزاد اور عطاالرحمان کو انسداد دشہت گردی کی عدالت نے دوہزار چار میں بلوچ کالونی پل پر رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں سزائے موت سنائی تھی واقعہ میں 3 رینجرز اہلکار جاں بحق اور6 زخمی ہوئے تھے ۔