سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے ندی نالے پر قائم تجاوزات سے متعلق درخواست پر 4 اپریل تک جواب طلب کرلیا

جمعرات 2 اپریل 2015 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے شہر کے ندی نالے پر قائم تجاوزات سے متعلق درخواست پر 4 اپریل تک جواب طلب کرلیا سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ شہر بھر کے ندی نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کی وجہ سے اس وقت بھی بیشتر مقامات پر پانی شاہراہوں پر موجود ہے اور بارش ہونے کی صورت می شہر میں سیلاب آجائے گا درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی جہاں بورڈ آف ریونیو نے اپنی رپورٹ کہا ہے کہ ان کے محکمہ کا اس معماملے سے کوئی تعلق نہیں عدالت نے دیگر فریقن سے چار اپریل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :