اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی مصطفی کانجو کی فائر نگ سے ہلاک ہونیوالے نوجوان زین کی نماز جنازہ میں شر کت

جمعرات 2 اپریل 2015 20:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی مصطفی کانجو کی فائر نگ سے ہلاک ہونیوالے نوجوان زین کی نماز جنازہ میں شر کت جبکہ پارٹی چےئر مین عمران خان کی جانب سے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ڈیفنس میں مر حوم نوجوان کی نماز جنازہ میں شر کت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ اگر صوبے امن میں امن کا قیام اور مجرموں کو سزا ملنے کا خوف ہو جائے تو جرائم کو کم کیا جا سکتا ہے مگر بدقسمتی پنجاب میں پو لیس لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کر نے کی بجائے ”وی وی آئی پیز “کی سیکورٹی پر مامور ہے جیسے کی وجہ سے جرائم پیشہ اورسر مایہ داروں کے دلوں میں خوف نام کی کوئی چیز نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ ملزموں کے خلاف عدالت میں مکمل ثبوت فراہم کر یں اور جو مجر م جتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوان کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے اور ورثاء کو جلد ازجلد انصاف فراہم کیا جائے ۔