وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ائیر چیف مارشل سہیل امان کے مابین ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 19:45

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ائیر چیف مارشل سہیل امان کے مابین ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فضائیہ کے مالی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماوَں کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردی کی روک تھام اور ہائی پروفائل اہداف کی حصولی میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :