پروفیسر شاہد ڈی جی عبدالسلام سکول تعینات

جمعرات 2 اپریل 2015 19:39

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) گورنر پنجاب نے نامور ماہرِ ریاضیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد سعید صدیقی کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور عبد السلام سکول آف میتھ میٹیکل سائنسز کا نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے ڈاکٹر شاہد کو ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی نگرانی میں سکول مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے عبدالسلام سکول کے لیئے مالی معاونت پر پنجاب گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔