ھنگو پریس کلب کی نئی بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:22

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)ھنگو پریس کلب کی نئی بلڈنگ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا،ایک کڑور بارہ لاکھ روپے لاگت آئے گی،صحافی برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کے افسران کے شکر گزار ہیں،ھنگو پریس کلب کے صدر سنیئر صحافیوں میاں سیف السلام کاکا خیل اور ہنگو یونین آف جرنلسٹس کے صدر اسرار احمد اورکزئی کی میڈیا سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق ھنگو پریس کلب کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،ھنگو پریس کلب کے صدرسنیئر صحافی میاں سیف السلام کاکاخیل،ھنگو یونین آف جرنلسٹ کے صدرسنیئر صحافی اسرار احمد اورکزئی،صحافیوں محمد فخرالسلام کاکاخیل ،عالم زادہ،زاہد اللہ بنگش اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او عابد خان نے ھنگو پریس کلب کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او عابد خان نے بتایا کہ ایک کڑور بارہ لاکھ کے منصوبے پر تیزی سے کام کر کے ریکارڈ مدت میں اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔چھیلسی لاکھ روپے سے عمارت تعمیر ہو گی جبکہ باقی رقم سے صحافی برادری کی مطلوبہ سہولیات کا اہتمام کیا جائے گا۔اس موقع پر سنیئر صحافیوں میاں سیف السلام کاکا خیل اور اسرار احمد اورکزئی نے کہا کہ ایک عرصے سے پریس کلب کے منصوبے کے لیے متحرک تھے اور شب و روز کی کوششوں کے بعد اج یہ تاریخی لمحات میسر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دے گئے پریس کلب سب صحافیوں کا گھر ہو گا اور سب کو اس سے استفادہ کرنے کے برابر مواقع فراہم کریں گئے۔

میاں سیف السلام کاکاخیل نے صوبائی حکومت اور محکمہ اطلاعات کے افسران کو پریس کلب ھنگو کے معاملات میں گہری دلچسبی لینے پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔