ایکسائز ویلفیئر معدنیات بلوچستان حب کی نیلامی ٹھیکداروں کے مبینہ گٹھ جوڑ اور ساز باز کا شکار ہوکر 2کروڑ روپے میں ہوئی ، نیشنل پارٹی

جمعرات 2 اپریل 2015 19:12

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی خضدار کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز ویلفیئر معدنیات بلوچستان حب ( منرلزرائلٹی )کی نیلامی گزشتہ سال4کروڑ روپے میں ہوئی تھی جو کہ اس سال ٹھیکداروں اور اہلکاروں کی مبینہ گھٹ جوڑ اور ساز باز کا شکار ہوکر 2کروڑ روپے میں نیلام ہوئی اس طرح کی نیلامی کو جو قومی خزانہ پر فائدہ کی بجائے بوجھ ہو کو فوری طور پر منسوخ کرکے دوبارہ نیلام کریں اور ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع خضدار اور لسبیلہ کی معدنیات کی(منرلز رائلٹی) نیلامی کو علیحدہ علیحدہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی ٹھیکداری گھٹ جوڑ سے قومی خزانہ کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے اس کے فوری تدارک کے لئے صوبائی محتسب فوری نوٹس لیکر کرپشن اور گھٹ جوڑ میں ملوث اہلکاروں اور ٹھیکداروں کے خلاف کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :