آرمی چیف نے 6خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی

سزا یافتہ دہشتگردوں کو کورٹ آف اپیل میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق حاصل ہو گا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے چھ خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے دی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے حال ہی میں قائم ہونیوالی فوجی عدالتوں میں چھ خطرناک دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت کی گئی یہ مجرمان دہشتگردی کی بہیمانہ وارداتوں ، لوگوں کے گلے کاٹنے ، خود کش حملوں ، انسانی جانوں اور املاک کے ضیاع میں ملوث تھے ۔ فوجی عدالتوں نے مذکورہ چھ دہشتگردوں کیخلاف جرم ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا سنائی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ سزا یافتہ دہشتگردوں کو کورٹ آف اپیل میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :