کوئٹہ،تعلیمی اداروں کو آباد کرنے کیلئے حکومت و تعلیم دوست ادارے ملکر کردار ادا کررہے ہیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرغلام فاطمہ

جمعرات 2 اپریل 2015 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل بی بی غلام فاطمہ اورپروجیکٹ گرلز ایجوکیشن بلوچستان کے فوکل پرسن تنویراحمد کردنے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کو آباد کرنے اور بچیوں کے اسکولز تک رسائی کے لئے حکومت و تعلیم دوست ادارے ملکر کردار ادا کررہی ہیں اس محنت اور جدوجہد کے نتائج آگے چل لکھاپڑھا بلوچستان کی صورت میں سامنے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مولہ کے دورے کے دوران حسوئی ، خرزاں سمیت دیگر اسکولز میں اساتذہ اور بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ بچیوں کے اسکول جانے اور اساتذہ کا انہماک کے ساتھ درس وتدریس کا سلسلہ جاری رکھنے سے ہی ہم اپنے مقاصد مین کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ صوبے کے دور دراز علاقہ مولہ میں بوائز اسکولز کی بنسبت گرلزاسکولز میں حاضری اور پڑھائی کا بہتر ہونا خوش آئندہ ہے ۔