اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو مبارک

جمعرات 2 اپریل 2015 18:57

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب (رائیونڈ) کی طرف سے مبارک باددیتے ہیں چیف آرگنائزر رشید احمد صابر نے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر ممتاز احمد طاہر اور رحمت علی رازی ودیگر کی کامیابی انکی انتھک محنتوں اور اخبارات کی بہترین کا وشوں کا نتیجہ ہے انکے زیر اہتمام اخبارات نے ہمیشہ ظلم وجبرکے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے اس لیے عوام میں انکی پذیرائی اور اخباری دنیا میں انکا مقام ہے رائیونڈ آر یو جے پی کے تمام عہدیداروں انکو مبارک باد دیتے ہیں اور انکی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں