لیاری یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21اپریل تک ہوں گے

جمعرات 2 اپریل 2015 18:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءبے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر نور محمد میمن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے مڈ سمسٹر امتحانات 13 سے 21اپریل تک منعقد کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں کی مدد سے رجسٹریشن اور امتحانی فارمز کنٹرولر امتحانات کو 8اپریل تک جمع کروادیں تاکہ امتحانات کے سلسلہ میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

طلبہ و طالبات اپنے متعلقہ پرچوں کا شیڈول یونیورسٹی کے نوٹس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں ۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان امتحانات میں گذشتہ سمسٹر میں فیل ہونے والے اور اپنی ڈویژن بہتر بنانے کے خواہشمند طالب علم بھی شریک ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :