کراچی، پیپلز پارٹی سٹی ایریا115 کا جنرل باڈی اجلاس،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءپاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا115 کا جنرل باڈی اجلاس ہوا ۔ جس میں 4 /اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ واضح رہے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی ہدایات کے مطابق برسی کے پروگرام کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی امور بھی زیر غور آئے۔ جس کیلئے سٹی ایریا کی مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں۔

اجلاس کی صدارت لیاقت سعید لودھی نے کی ۔ جس میں جنرل سیکریٹری سلطان احمد لاسی، سیکریٹری اطلاعات ارشد علی جان، تاج محمد، بشیر عباسی، ندیم محمد، ملک ظفر، کامران قریشی، منا اسماعیل، عظیم محمد اور دیگر کارکنان و ممبران نے شرکت کی۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹی ایریا115 کا قافلہ گڑھی خدا بخش کیلئے 3/اپریل بروز جمعہ کو روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر جلسہ عام میں شرکت کرے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت لودھی نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور جنرل سیکریٹری سلطان لاسی نے سٹی ایریا کے حوالے سے برسی کے پروگرام کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ آخر میں سٹی ایریا کے سیکریٹری اطلاعات ارشد علی جان نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایصال ثواب کیلئے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔