جعفر آباد ،خسرہ مہم 13اپریل سے شروع ہوگی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:34

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جعفر آباد یعقوب غرشین نے خسرہ مہم کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع جعفر آباد میں خسرہ مہم 13اپریل سے شروع ہورہی ہے جس سے ضلع بھر میں 6ماہ سے لیکر 10سال تک کی عمر کے 223549بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جعفر آباد کے تعلیمی اداروں ،مدارس،عوام مزہبی ،رہنماؤں ،گورنمنٹ ملازمین ،آفسران اور میڈیاسے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس خسرہ مہم کو قومی فریضہ سمجھ کر کامیاب بنائیں اور خسرہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کوئی بھی 6ماہ سے لے کر 10سال تک کی عمر کا بچہ خسرہ کی ویکسین سے محروم نہ رہ جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شاہ فہد ،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد سمع اللہ شیخ ،اے ڈی سی محمد یعقوب بنگلزئی،ڈی ایچ او ڈاکٹر جمال الدین جمالی ،تحصلدار منظور احمد پہنور،ڈاکٹر فداحسین ،ایم ایس عبدالجبار،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رفیق احمد ،ایکسین ایرگیشن قاضی عبدالرزاق،اسپورٹس آفیسر عاشق علی چنہ،ودیگر بھی موجودتھے یعقوب غرشین کا مزید کہنا تھا کہ اگر خسرہ ٹیم کی رسائی نہیں ہوئی یاکسی بھی وجہ سے بچہ ویکسین سے رہ جاتا ہے تو ڈسٹرکٹ خسرہ کنٹرول روم کے ان نمبرز 0838510065پر رابطہ کریں ۔