ڈیرہ اللہ یار ،اوستہ محمد میں گر ج چمک کیسا تھ بارش ،ژالہ باری ،وش رائس مل کی دیوار گرنے سے سات مزدور زخمی ،3کی حالت نازک

جمعرات 2 اپریل 2015 18:34

جعفر آباد (این این آئی ) ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں گر ج چمک کے سا تھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری وش رائس مل کی دیوار گرنے سے سات مزدور زخمی 3کی حالت نازک ،گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان بارش کے باعث موسم خوشگوار جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم تفصیلات کے مطابق :ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی اوستہ محمد میں بارش کے باعث وش رائس مل کی دیوار گرنے سے 7سات مزدور زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال اوستہ محمد میں طبی امداد دی گئی دوسری جانب بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچا جس سے کاشتکاروں کے چیخیں نکل گئی ڈیرہ اللہ یار میں بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :