ساہیوال،تیزرفتاربس ٹرالرسے ٹکراگئی،سیکیورٹی گارڈ جاں بحق،ہوسٹس سمیت15مسافرزخمی ہوگئے

جمعرات 2 اپریل 2015 18:34

< p>ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءبدھ کی رات 2بجے جی ٹی روڈ پر چک 9/187ایل کے قریب ایک تیز رفتار اے سی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اے سی بس کا سیکیورٹی گارڈ محمد نوز خان جاں بحق، بس کی ہوسٹس سمیت 15مسافر شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں بس ہوسٹس سمبل اسحاق ،گل انساء مسز امین ،قصور ،رمشیا اور شفیق سمیت 6زخمی کی حالت نازک ہے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ ڈائیو کمپنی کی ایک اے سی بس نمبر 506/ESملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ چک 9/187ایل کے قریب ٹرالر کو اور ٹیک کرتے ہوئے بس کا ایک حصہ ٹرالر سے ٹکرا گیا اور بس درختوں میں جا گھسی پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ٹرالر ڈرائیور ٹرالر سمیت موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :