ایف بی آئی ایس ای کے زیراہتمام امتحانات کے بہتر اورشفاف انعقاد کیلئے اساتذہ کو پیپرسیٹنگ اور پیپرمارکنگ بارے تربیت دی گئی

جمعرات 2 اپریل 2015 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءفیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام امتحانات کے بہتر اورشفاف انعقاد کیلئے اساتذہ کو پیپرسیٹنگ اور پیپرمارکنگ بارے تربیت دی گئی جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد امتحانات کے بہتر اورشفاف انعقاد کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اس سلسلے کومزید آگے بڑھاتے ہوئے GIZ کے اشتراک سے ایگزامینر اور سب ایگزامینرز کی تربیت کیلئے اسلام آباد میں31 مارچ اور یکم اپریل 2015ء کوا پنے آڈیٹوریم میں اور جمعرات دو اپریل کومشعل ڈگری کالج برائے خواتین، واہ کینٹ میں ورکشاپس کااہتمام کیا گیا جن میں متعلقہ اساتذہ کو پیپرسیٹنگ اور پیپرمارکنگ کے بارے تربیت دی گئی۔

ان ورکشاپس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فیڈرل بورڈ اس کاوش کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھنے پرزور دیا۔