اوکاڑہ کینٹ،درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں،اہل علاقہ

جمعرات 2 اپریل 2015 18:14

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءدرجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،روڈ خراب ہونیکی وجہ سے سواری کی سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق درجنوں دیہات کو ملانے والی سڑک جوکہ چوک 4/GD سے لیکر محلہ اسلام پور 4/km اور دیگر کئی دیہات کو جوڑتی ہوئی اخترآباد تک جاتی ہے۔

یہ روڈ جب سے بنا ہے صرف ایک ہی بار مرمت ہوا ہے جسکی وجہ سے تمام سڑک توڑ پھوڑ کا شکارہے ۔جس سے ہمیں اپنی فصلیں منڈیوں تک پہنچانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر کوئی مریض ہو تو شہر لیکر جانا انتہائی محال ہے۔محکمہ تعلیم کے ملازمین اور بچوں کو سکول آنے جانے میں مشکلات ہیں۔

(جاری ہے)

اور ملازمین کا ڈیوٹی پر اور بچوں کا سکول لیٹ جانا معمول بن چکا ہے،کیونکہ اس روڈ پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

روڈ خراب ہونیکی وجہ سے سواری کی سپیڈ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور راستے میں ناکہ لگائے ڈکیت گینگ اکثر آنے جانے والوں کو لوٹ لیتے ہیں۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے معززین علاقہ میاں یسین کمیانہ،میاں غلام مصطفی کمیانہ،ماسٹرمحمد یعقوب،میاں محمد سرور،میاں محمد صادق کمیانہ ودیگر نے حکام سے سڑک کی تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔