تین ماہ قبل ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے سے اغواء ہونیوالے افراد میں ایک سے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا

بچے سمیت تین قیدی تاحال اغواء کاروں کی قید میں ہیں

جمعرات 2 اپریل 2015 18:12

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءتین مہینے قبل ژوب کوئٹہ نیشنل ہائی وے پرمسافربس اور گاڑی سے اغوا ہونے والے افرادمیں ایک او ر مغوی ژوب کے علاقے سمبازہ سے بھاری تاوان کی ادائیگی کے بعد ر،ہا تاہم تین مغوی تاحال اغواکارو ں کی قید ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تین مہنے پہلے ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ کے مقام پر مسافر بس اور کار گاڑی سے اغوا ہونے والے افراد میں ایک اور مغوی کامران بلوچ ژوب کے علاقے سمبازہ سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مغوی کو80لاکھ تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا مگر ایک بچے سمیت تین مغوی سلیم اور شاہد جن میں ایک کا تعلق پشین اور ایک کا صوابی خیبر پشتونخواہ سے ہے تاحال اغواکاروں کی قید میں ہے ۔سرکاری ذرائع نے مغوی کامران بلوچ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باقی مغویوں کی جلد رہائی کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی واضح رہے اس مقام سے ٹوٹل تیرہ افراد غواء کئے گئے تھے جس میں ایک کوقتل 5کو رہا 5 کو سیکورٹی فورسز نے بازیاب کرائے تھے۔