بلدیہ غربی میں جاری صاف سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 18:10

کراچی( این این آئی ) صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں جاری صاف سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے جاری ہے ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور علاقہ معززین کے ہمراہ بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا علاقہ معززین نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے بلدیہ زون میں صفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اورنگی، بلدیہ اور سائٹ زون میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری کے ذریعہ نالوں سے کچرہ نکالنے اور ٹھکانے لگانے کا عمل شب وروز جاری رکھا جائے انہوں نے نالوں کے اوپر اور اطراف تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی فوری کا روائی عمل میں لانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کا م بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری رکھا جارہا ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کوبروئے کار لایا جارہا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :