پشاور سمیت صوبہ بھر میں پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کرنے کا فیصلہ

وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا کا ملک سعد میموریل ٹرسٹ کی کاؤشوں کو خراج تحسین ،75 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا حکم شہید پولیس افسروں ،جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے ،روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی سے پولیس کیخلاف شکایات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، پرویز خٹک

جمعرات 2 اپریل 2015 18:03

< p>پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءخیبرپختونخوا حکومت ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے تعاون سے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کرے گی ملک سعد شہید ٹرسٹ ہری پور میں وومن کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کرے گا جبکہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مردان میں مسز ملک سعد شہید T20 کرکٹ چمپئن ٹورنامنٹ اور سوات میں تین روزہ شہداء پولیس سپورٹس گالا بھی منعقد کیا جائے گا یہ فیصلے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سکرٹریٹ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدارت ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کئے گئے اجلاس میں ٹرسٹ کے شریک چیئرمین اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی، چیئرمین اور سینئر صحافی امجد عزیز ملک ، علی نواز گیلانی ، وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل ، سینٹر ستارہ ایاز، رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی، ملک سعد شہید کی اہلیہ، وائس چانسلر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی اور بورڈ کے دیگر ارکان نے شرکت کی اجلاس میں ٹرسٹ کی سطح پر بحرین حکومت کے ساتھ خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے تبادلے کے پروگرام اور ٹرسٹ کی گزشتہ سال کی کارکردگی کے علاوہ اس کے مالی معاملات سے متعلق اُمور کی بھی منظوری دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا اور ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک سعد شہید ایک بہادر اور فرض شناس پولیس افسر تھے اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہید پولیس افسروں اور جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے اُنہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں پولیس کو پاکستان آرمی کی طرز پر ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک مکمل فورس بنادیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی سے پولیس کے خلاف شکایات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے وزیراعلیٰ نے صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور پولیس کی کارکردگی کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے ملک سعد میموریل ٹرسٹ کی کاؤشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے فروغ میں صوبائی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا اُنہوں نے ٹرسٹ کیلئے پہلے سے منظور شدہ75 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹرسٹ کو خسارہ سے بچانے کی غرض سے مزید 15 لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا وزیراعلیٰ نے پولیس شہداء کی یادگاروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کو پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں کی خوبصورتی کے زیر تکمیل منصوبے میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پشاور پریس کلب کو بچانے والے پولیس کانسٹیبل ریاض الدین اور دیگر پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ٹرسٹ کی تیار کردہ ویڈیو ڈاکومنٹری کی رونمائی بھی کی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ٹرسٹ کے شریک چیئرمین ناصر خان درانی نے بھی ملک سعد شہید کی دلیری اور فرض شناسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹرسٹ کی سرگرمیوں کو سراہا اس موقع پر ٹرسٹ کی ایک سالہ کارکردگی بیان کرتے ہوئے ٹرسٹ کے چیئرمین امجد عزیز ملک نے اجلاس کو بتایا کہ ٹرسٹ نے صوبہ بھر میں 141 سپورٹس اکیڈمیاں قائم کرکے ان میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے اُنہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ کھیلوں کی تمام سرگرمیاں خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر انجام دیتا ہے اور اس سال پڑوسی ملک آذربائیجان کے 20 کھلاڑیوں کو خیبر پختو نخوا میں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔