غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ تاجروں کا معاشی قتل ہے ، سلسلہ جاری رہا تو لوگوں کا کاروبار تباہ ہو جائیگا، متحدہ تحفظ حقوق تاجران

جمعرات 2 اپریل 2015 17:59

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) متحدہ تحفظ حقوق تاجران مین روڈ تورڈھیر ضلع صوابی کے صدر احمد فراز خان نے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیدنگ کو تاجروں کے معاشی قتل عام سے تعبیر کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسے ہی ناروالو ڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو لوگوں کا کاروبار تباہ و بر باد ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروباری حضرات انتہائی مشکلات کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ایک طرف پیسکو والے بھاری بر کم بجلی کے بلز بھیج دیتے ہے اور دوسری طرف تین تین اور چار چار گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے وعدے پورے کریں انہوں نے انتخابات کے دوران عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر لوڈ شیڈنگ ختم کر دینگے۔ مگر لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کی بجائے اس میں اضافہ کر دیا گیا ۔ احمد فراز نے کہا کہ ہم تاجر برادری حکومت سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں کہ واپڈا کے بے قابو گھوڑے کو لگام دیا جائے۔ورنہ تاجر برادری اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کر نے پر مجبور ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :